ایران، اسرائیل کے خلاف کسی بھی وقت انتقامی کارروائی کر سکتا ہے، امریکی صدر

ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اسرائیل کا ساتھ دیں گے

2127236
ایران، اسرائیل کے خلاف کسی بھی وقت  انتقامی کارروائی کر سکتا ہے، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے  کہ یکم اپریل کو شام میں ایران کے سفارت خانے کے احاطے میں قونصل خانے کی عمارت کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے خلاف  تہران کسی بھی وقت انتقامی کارروائی کر سکتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بائیڈن سے ایران کے اسرائیل پر ممکنہ حملے کے بارے میں دریافت کیا گیا۔

یہ پوچھے جانے پر کہ ایران کب تک  اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، بائیڈن نے کہا، " کاش میرے پاس  اس بارے قابل اعتماد معلومات ہوتیں،   تاہم  میری توقع ہے کہ یہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔"

بائیڈن نے ایران کو اسرائیل پر حملہ نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم اسرائیل کا ساتھ دیں گے۔ ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے، اور ایران کامیاب نہیں ہو سکے گا۔"

 



متعللقہ خبریں