اسرائیل نے رفح میں زمینی آپریشن کے بارے میں ہمیں مطلع نہیں کیا، امریکہ

رفح میں "بڑے پیمانے پر آپریشن" کے شہریوں پر برے اثرات مرتب ہوں گےجو کہ  بالآخر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا

2126335
اسرائیل نے رفح میں زمینی آپریشن کے بارے میں ہمیں مطلع نہیں کیا، امریکہ

امریکی  انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ انہیں  فلسطینیوں  کے پناہ لینے والے  غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی تاریخ کے بارے میں مطلع نہیں کیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے یومیہ  پریس کانفرنس میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیان کہ 'رفح آپریشن کے لیے تاریخ  مقرر  ہو گئی ہے' کے حوالے سے  وضاحت کی۔

ملر نے کہا کہ ہمیں زمینی آپریشن کے بارے میں  کوئی اطلاع   نہیں  دی گئی  اور" نہ ہی ہمیں تا حال  رفح میں 14 لاکھ فلسطینی شہریوں کے لیے کسی  قابل اعتبار منصوبے کا مشاہدہ  ہواہے۔"

انہوں نے کہا کہ رفح میں "بڑے پیمانے پر آپریشن" کے شہریوں پر برے اثرات مرتب ہوں گےجو کہ  بالآخر اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گا۔

ملر نے بتایا کہ "ہم نے اسرائیل پر واضح کر دیا  ہے   کہ ہمارے نزدیک رفح میں تاحال موجود جماس کو شکست دینے اور جائزہ ہدف تک پہنچنے  کا ایک بہتر طریقہ  بھی ہے۔"



متعللقہ خبریں