نیٹو یوکرین کو اضافی دفاعی نظام فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسٹولٹن برگ

یہ فیصلہ نیٹو کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سرگرمیوں کے دوران کیا گیا

2125217
نیٹو یوکرین کو اضافی دفاعی نظام فراہم  کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسٹولٹن برگ

نیٹو کے ارکان یوکرین کو روسی بیلسٹک میزائلوں سے بچانے کے لیے اضافی فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ فیصلہ نیٹو کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ سرگرمیوں کے دوران کیا گیا۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتری کولیبا کی نیٹو کے رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ "اتحادیوں کو صورتحال کی عجلیت  کا اندازہ ہے"۔ کولیبا نے نئے فضائی دفاعی نظام، خاص طور پر امریکی نظام پیٹریاٹ فراہم کرنے  کی درخواست کی ہے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ اتحادی اپنے ذخائر کی جانچ کریں گے، دیکھیں گے کہ آیا ان کے پاس پیٹریاٹ سمیت مزید سسٹمز فراہم کرنے کا موقع ہے اور وہ یقیناً  موجودہ سسٹمز کے لیے گولہ بارود اور اسپیئر پارٹس بھی فراہم کریں گے۔

کولیبا نے کہا، "میں نیٹو کی سالگرہ کا مزہ کرکرا نہیں کرنا  چاہتا تھا، لیکن میں نے اپنے ملک پر روسی فضائی حملوں کے بارے میں یوکرینی عوام کے  ایک واضح پیغام پہنچانے کا پابند محسوس کیا۔" جمعرات کی شب  رات روسی ڈراونز حملے کے نتیجے میں خرکیف میں بہت سے لوگ مارے گئے، اپارٹمنٹوں اور بجلی  کے بنیادی ڈھانچے سے تعلق رکھنے والی ایک عمارت کو نقصان پہنچا جس سے ساڑھے تین لاکھ عوام  بجلی کی سہولت سے محروم ہو گئے۔

 



متعللقہ خبریں