امریکی وزیر خارجہ کی صدر فلسطین سے نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال

نئی کابینہ کے ساتھ  مغربی کنارے اور غزہ دونوں میں فلسطینی عوام کو بہتر حالات فراہم کرنے کے لیے کہیں زیادہ  مضبوط کوششیں کی جا سکتی ہیں

2123437
امریکی وزیر خارجہ کی صدر فلسطین سے نئی حکومت کے حوالے سے تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فلسطین میں نئی ​​کابینہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلنکن نے عباس سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

اس بات چیت کے دوران انہوں نے فلسطین میں قائم ہونے والی  نئی کابینہ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ نئی کابینہ کے ساتھ  مغربی کنارے اور غزہ دونوں میں فلسطینی عوام کو بہتر حالات فراہم کرنے کے لیے کہیں زیادہ  مضبوط کوششیں کی جا سکتی ہیں، بلنکن نے کہا کہ  یرغمالیوں کو  فی الفور رہا کیا جانا چاہیے اور غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی قائم کی جانی چاہیے۔ ایسا ہونے کی اس صورت میں انسانی امداد کو خطے میں تیزی سے پہنچایا جائے گا۔

بلنکن نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہم اسرائیل کی سلامتی کی ضمانت کی شرط پر   ایک آزاد فلسطینی ریاست کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ فلسطین میں محمد مصطفیٰ کی قیادت میں نئی ​​حکومت نے 31 مارچ کو غزہ کے ’’انتظامیہ پروگرام‘‘ کے ساتھ صدر عباس  سے  حلف لیتے ہوئے اپنا کام شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں