امریکہ جانے والےچینی شہری غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنے کےلیے تیار رہیں:چین

چینی وزارت خارجہ نے سفری انتباہ میں یہ یاد دلایا گیا کہ کچھ چینی طلباء اور کمپنی کے ملازمین کو حال ہی میں امریکہ کے ہوائی اڈوں پر پولیس کی طرف سے غیر قانونی پوچھ گچھ اور ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا ہے

2122647
امریکہ جانے والےچینی شہری غیرمتوقع صورتحال کا سامنا کرنے کےلیے تیار رہیں:چین

چین نے امریکہ کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر متوقع حالات کے لیے تیار رہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے وی چیٹ اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے سفری انتباہ میں یہ یاد دلایا گیا کہ کچھ چینی طلباء اور کمپنی کے ملازمین کو حال ہی میں امریکہ کے ہوائی اڈوں پر پولیس کی طرف سے غیر قانونی پوچھ گچھ اور ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چینی شہریوں کے فون، کمپیوٹر اور ان کے سامان میں موجود دیگر اشیاء کی ایک ایک کر کے تلاشی لی گئی اور ان میں سے کچھ کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی اور کہا گیا کہ امریکہ جانے والوں کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ چینی وزارت خارجہ اور  واشنگٹن میں سفارت خانے اور امریکہ  میں قونصل خانوں نے اس معاملے پر امریکی حکام سے احتجاج کیا۔

 یاد رہے کہ 29جنوری کو شائع ہونے والے ایک بیان میں، واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے اطلاع دی کہ کچھ چینی طلباء نے واشنگٹن کے  بین الاقوامی  ہوائی اڈے  پر پہنچنے پر ان کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے امریکہ کے خلاف احتجاج کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ہوائی اڈے پر طلباء کے الیکٹرانک آلات کی جانچ پڑتال کی گئی، انہیں ان کے والدین سے رابطہ کرنے سے روکا گیا اور بعض صورتوں میں انہیں 10 گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا، بارڈر کنٹرول افسران کے رویے سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں جبکہ  چینی طلباء اور شدید نفسیاتی نقصان کا باعث بنے۔

 



متعللقہ خبریں