کینیا، سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 267 ہو گئی

75 لوگ لاپتہ ہیں،تقریباً تین لاکھ89 ہزار شہری موسم کی خراب صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں

2138255
کینیا،  سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 267 ہو گئی

کینیا میں تقریباً 3 ہفتوں سے جاری شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونےوالے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 267 ہو گئی ۔

داخلی امور کے وزیر کیتھور کنڈیکی نے پریس بریفنگ میں  کہا ہے کہ سیلاب میں جانی نقصان 267 ہو گیا ہے۔

سیلاب میں 188 افراد کے  زخمی ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے، کنڈیکی نے بتایا کہ 75 لوگ لاپتہ ہیں،تقریباً تین لاکھ89 ہزار شہری موسم کی خراب صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں  اور 56 ہزار کنبوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔



متعللقہ خبریں