ترکیہ ہمارا اہم اتحادی اور برادر ملک ہے: صومالی وزیراعظم

صومالی وزیراعظم برہ نے کہا کہ  ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور تاریخی برادرانہ  تعلقات موجود رہے ہیں،ہماری ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ نے  مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ہمارا ساتھ دیا ہے، وہ ہمارا اہم اتحادی ملک ہے

2121426
ترکیہ ہمارا اہم اتحادی اور برادر ملک ہے: صومالی وزیراعظم

 صومالیہ کے وزیر اعظم حمزہ عابدی برہ نے کہا ہے کہ  ان کا ملک ترکیہ کا ایک ناقابل تبدیل اتحادی  ہے ۔

 صومالی خبر ایجنسی سونا کے مطابق، عابدی برہ نے  موغا دیشو کےلیے نئے ترک سفیر  الپر اکتاش کی سفارتی اسناد قبول کرتے ہوئے  دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

برہ نے کہا کہ  ترکیہ کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور تاریخی برادرانہ  تعلقات موجود رہے ہیں،ہماری ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ نے  مختلف ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے ہمارا ساتھ دیا ہے، وہ ہمارا اہم اتحادی ملک ہے۔

 وزیراعظم نے نئے سفیر کو تقرری پر مبارک باد پیش کی اور مختلف منصوبوں  میں  مدد پر  حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کیا ۔

 نئے سفیر اکتاش نے بھی کہا کہ  وہ دو طرفہ تعلقات میں مزید فروغ کےلیے کام کریں گے اور انہیں صومالی حکومت اور عوام کی  مہمان نوازی نے کافی متاثر کیا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں