اسرائیل اپنا وفد بھِیجنے کے لیے مان گیا ہے: وائٹ ہاوس

امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو  رفح  میں ممکنہ بری آپریشن پر بات چیت کےلیے اپنا نمائندہ وفد واشنگٹن بھیجنے پر آمادہ ہو گئے ہیں

2121442
اسرائیل اپنا وفد بھِیجنے کے لیے مان گیا ہے: وائٹ ہاوس

امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو  رفح  میں ممکنہ بری آپریشن پر بات چیت کےلیے اپنا نمائندہ وفد واشنگٹن بھیجنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔

وائٹ ہاوس کی ترجمان کارین جین پیئر نے پریس بریفنگ کے دوران اس بات کا اظہار کیا ۔

 جین پیئر نے  بتایا کہ نیتین یاہو کے دفتر نے اس حوالے سے آمادگی ظاہر کر دی ہے  اور اس سلسلے میں امریکہ اور اسرائیل ملاقات کی تاریخ مقرر کرنے پر رابطے میں ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ رفح آپریشن پر بات چیت کے لیے  واشنگٹن میں  اجلاس  کے انعقاد پر مطابقت طے  ہو چکی ہے۔

  واضح رہے کہ سلامتی کونسل نے  غزہ میں ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی کی قرارداد کو قبول کرلیا تھا جس پر بطور احتجاج اسرائیلی وزیراعظم نے اپنا وفد واشنگٹن بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں