جنوبی افریقہ میں غزہ کے حق میں 41 کلو میٹر طویل پیدل مارچ

کیپ ٹاؤن کے جنوب میں سائمنز ٹاؤن سے شروع ہونے والا مارچ کیپ ٹاؤن سٹی سنٹر میں اختتام پذیر ہوا

2119899
جنوبی افریقہ میں غزہ کے حق میں 41 کلو میٹر طویل پیدل مارچ

جنوبی افریقی شہر کیپ ٹاؤن میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے جمع ہو کر غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے 41 کلومیٹر طویل مارچ کیا ۔

قومی پریس  میں شائع خبروں کے مطابق، گرجا گھروں اور مسیحی برادری کی کال پر 20 ممالک اور 160 شہروں سے ہزاروں افراد "غزہ میں جنگ بندی کے لیے  مارچ" کے زیر عنوان  فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کیپ ٹاؤن میں یکجا ہوئے۔

ایسٹر ہفتے سے پہلے عیسائی مذہبی  تصور کے ساتھ منعقد کی گئی سرگرمی کے دائرہ عمل میں  غزہ کی پٹی کی  طوالت کی نمائندگی کرنے والے  41 کلومیٹر  فاصلے تک کا مارچ کیا گیا۔

کیپ ٹاؤن کے جنوب میں سائمنز ٹاؤن سے شروع ہونے والا مارچ کیپ ٹاؤن سٹی سنٹر میں اختتام پذیر ہوا۔

فلسطینی پرچم اٹھانے والے ہزاروں افراد  نے  پیدل مارچ بھر کے دوران  غزہ میں فائر بندی کی اپیل   کرتے  ہوئے ان کے لیے دعائیں مانگیں۔

 



متعللقہ خبریں