روس میں دہشت گرد حملے پر دنیا بھر سے تعزیتی و مذمتی پیغامات

ہ ماسکو میں ہونے والا حملہ خوفناک ہے، ہم متاثرین کے دکھ و کرب میں برابر کے شریک ہیں، امریکہ

2119206
روس میں دہشت گرد حملے پر دنیا بھر سے تعزیتی و مذمتی  پیغامات

دہشت گردانہ حملے کا دھچکا لگنے والے روس کو دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات  دیے جا رہے ہیں۔

امریکی انتظامیہ نے اطلاع دی ہے کہ صدر جو بائیڈن اس حوالے سے  پیشرفت کا جائزہ لے  رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری  کردہ بیان میں کہا گیا کہ ماسکو میں ہونے والا حملہ خوفناک ہے، ہم متاثرین کے دکھ و کرب میں برابر کے شریک ہیں۔

آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم بے گناہ متاثرین کے اہل خانہ، عوام اور روسی فیڈریشن کی حکومت کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔"

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے روسی عوام سے تعاون کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس دہشت گردانہ کارروائی کو غداری اور بزدلانہ قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے بھی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے پس منظر کو قلیل مدت میں سامنے لایا جانا چاہیے۔

ازبکستان کے ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر شوکت مرزی یوئیف نے اس المناک واقعے پر روسی صدر ولادی میر پوتن سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس  نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم  پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں ماسکو میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بیان میں روسی انتظامیہ اور عوام سے "خلوص تعزیت" کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا گیا۔

آئرلینڈ، یونان، تیونس، اسرائیل، جاپان اور ایران سے بھی روس کے لیے تعزیتی پیغامات جاری کیے گئے۔

دوسری جانب امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے روسی حکام کو حالیہ ہفتوں میں ممکنہ دہشت گردانہ حملے سے خبردار کیا ہے۔

امریکی حکومت نے بھی اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کنسرٹ سمیت اجتماعی مقامات سے دور رہیں۔

انگلینڈ اور کینیڈا نے بھی روس میں اپنے شہریوں سے محتاط رہنے اور ہجوم سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں