الجزائر میں اسکول ٹرپ پر جانے والے بچے سمندر میں ڈوب گئے
ساحل سے ایک اور 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے تاہم یہ بچہ سیر کے لیے جانے والے بچوں کے گروپ سے نہیں تھا۔
2138744
الجزائر کے دارالحکومت الجزائر میں اسکول کے ٹرپ کے دوران ساحل پر تیراکی کرتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔
الجزائر کی سول ڈیفنس یونین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت میں منتضہ السبلات کے ساحل پر شہری دفاع کی ٹیموں کی طرف سے سمندر سے نکالے گئے 7 بچوں میں سے ایک اللہ کو پیارا ہو گیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر بچوں میں سے 4 کو دارالحکومت کے مصطفی پاشا ہسپتال میں تمام تر کوششوں کے باوجود بچایا نہیں جا سکا، اور 2 بچے اب بھی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسی ساحل سے ایک اور 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے تاہم یہ بچہ سیر کے لیے جانے والے بچوں کے گروپ سے نہیں تھا۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی حملوں کی زد میں غزہ کی پٹی " کرہ ارض پر جہنم" بن چکی ہے
گزشتہ رات رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری انتہائی بیانک تھی