جمہوریہ ڈومینیک کی جیل میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک

دارالحکومت سانتو دومینگو میں واقع لا وکٹوریا  جیل  میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جس میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئَے جبکہ متعدد افراد کو  دھویں کے باعث اسپتال میں  داخل کروا دیا گیا ہے

2118474
جمہوریہ ڈومینیک کی جیل میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک

جمہوریہ ڈومینیک کی ایک جیل میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، دارالحکومت سانتو دومینگو میں واقع لا وکٹوریا  جیل  میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی ۔

 اس حادثے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئَے جبکہ متعدد افراد کو  دھویں کے باعث اسپتال میں  داخل کروا دیا گیا ہے۔

 حکام نے اس واقعے کی  تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ 300 کے قریب قیدیوں کی دوسری جیل میں منتقل کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں