سعودی ولی عہد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک بات چیت

دونوں  سربراہان نے تازہ ترین پیش رفت بالخصوص غزہ اور اس کے گردونواح کی صورتحال اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا

2117458
سعودی ولی عہد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک بات چیت

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے ساتھ غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق محمد نے گوترش سے فون پر بات کی۔

ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں  سربراہان نے تازہ ترین پیش رفت بالخصوص غزہ اور اس کے گردونواح کی صورتحال اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیل نے اعلان کیا  ہے کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں میں 1,200 اسرائیلی ہلاک اور 5,132 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اس کے 593 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر سے خطے میں اسرائیل کے حملوں میں تقریباً 32 ہزار فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے  ہیں جبکہ  74 ہزار زخمی ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں