امریکہ جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے برخلاف حمایت کو جاری رکھے گا

بلنکن اور چُو نے شمالی کوریا کو "جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے" کے اپنے عزم کا اعادہ کیا

2116866
امریکہ جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے برخلاف حمایت کو جاری رکھے گا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  شمالی کوریا کی "اشتعال انگیزیوں" کے خلاف جنوبی کوریا کی حمایت جاری رکھنے کی وضاحت  کرتے ہوئے پیانگ یانگ کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ"ڈیموکریسی سمٹ" میں شرکت کے لیے دارالحکومت سیول کا دورہ کرنے والےبلنکن کی وزیر چو۔ تائیول  سے ملاقات ہوئی۔

بلنکن اور چُو نے شمالی کوریا کو "جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے" کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پیانگ یانگ کے بیلسٹک میزائل کی آزمائش کی مذمت کرنے والے بلنکن اور چُو نے شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں کی مالی معاونت کرنے والے غیر قانونی ذرائع کی سرگرمیوں کو روکنے میں تعاون جاری رکھنے  عندیہ دیا۔

بتایا گیا کہ وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ "ان اشتعال انگیزیوں" سے جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کے درمیان تعاون بڑھے گا۔

امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول سے بھی ملاقات کی۔

جنوبی کوریا اور امریکہ نے "مشترکہ دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنانے" کےہدف کے  ساتھ 11 روزہ "آزادی ڈھال" نامی  فوجی مشقوں کو  14 مارچ کو مکمل  کیا تھا۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے تیسری ڈیموکریسی سمٹ سے عین قبل صبح بحیرہ جاپان کی طرف تین بیلسٹک میزائل داغے تھے۔

 



متعللقہ خبریں