دنیا بھر سے اسرائیل کے خلاف شدید ردِ عمل

اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر غزہ میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں  نصف ملین سے زیادہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں

2112713
دنیا بھر سے اسرائیل کے خلاف شدید ردِ عمل

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے خلاف رد عمل کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر غزہ میں ہونے والے قتل عام کے بارے میں بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں  نصف ملین سے زیادہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔

گریفتھس نے یہ بھی یاد دلایا کہ اسرائیلی حکام نے فروری میں 224 امدادی مشنوں میں سے صرف نصف کو اجازت دی، اور نشاندہی کی کہ بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے امداد کی تقسیم کو روک رکھا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے بھی کہا کہ غزہ میں مصائب روز بروز خوفناک ہوتے جا رہے ہیں۔

اپنے ملک کا دورہ کرنے والے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ دارالحکومت برلن میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیئربوک نے کہا کہ غزہ کی صورت حال کو مزید الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

جرمن وزیر نے اسرائیل سے کہا کہ وہ غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے مزید سرحدی دروازے کھولے۔

لندن کے برطانوی میئر صادق خان نے بھی ترک ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (ٹی آر ٹی) کو اپنے بیان میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کئی دہائیوں سے فلسطین میں غاصبانہ قبضے کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ غزہ میں جو کچھ ہم دیکھتے ہیں وہ دل دہلا دینے والا ہے۔ 30 ہزار سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔ ہماری دعائیں اور امداد رمضان کے پورے مہینے میں ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے  غزہ میں  فوری طور پر جنگ بندی قائم  کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں