روس: لاوروف، ترکیہ کے دورے پر

وزیر خارجہ سرگے لاوروف، آئندہ ہفتے یکم تا 2 مارچ کو، ترکیہ کا دورہ کریں گے: ماریہ زاہرووا

2108683
روس: لاوروف، ترکیہ کے دورے پر

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف، ترکیہ کے ضلع انطالیہ میں یکم تا3 مارچ کو متوقع، تیسرے انطالیہ ڈپلومیسی فورم ADF میں شرکت کریں گے۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے ماسکو میں منعقدہ ہفتہ وار پریس کانفرنس  میں وزیر خارجہ لاوروف کے پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاوروف ،آئندہ ہفتے یکم تا 2 مارچ کو، ترکیہ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "دورہ ، ترکیہ وزارت خارجہ کی دعوت پر  کیا جا رہا ہے ۔ لاوروف، ترکیہ میں اپنی مصروفیات کے دوران ،انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے اور اپنے ترک ہم منصب خاقان فیدان کے ساتھ ملاقات کریں گے"۔

ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں دونوں وزراء ترکیہ اور روس کے درمیان توانائی، سلامتی ، بینکاری اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون، یوکرین، جنوبی قاقیشیا اور فلسطین کی صورتحال، مسئلہ شام اور مسئلہ  لیبیا  سمیت علاقائی و بین الاقوامی موضوعات پر بات چیت کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں