میکسیکو: بلدیاتی انتخابات کے دو امیدوارذاتی گاڑیوں میں مردہ پائے گئے

بتایا گیا ہے پان پارٹی کے ارماندو پیریز  اور برسراقتدار  بائیں بازو کی مورینا پارٹی کے میگویل اینجل ریز کو ان کی ذاتی گاڑیوں میں گولیاں مارکر ہلاک کر دیا گیا

2108335
میکسیکو: بلدیاتی انتخابات کے دو امیدوارذاتی گاڑیوں میں مردہ  پائے گئے

میکسیکو کے مرکزی قصبے مارا ویتو میں ناظم بلدیہ کے دو امیدواروں کو چند گھنٹوں کے وقفے کے دوران ہلاک کر دیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے پان پارٹی کے ارماندو پیریز  اور برسراقتدار  بائیں بازو کی مورینا پارٹی کے میگویل اینجل ریز کو ان کی ذاتی گاڑیوں میں گولیاں مارکر ہلاک کر دیا گیا ۔

دونوں امید وار دوجون کو ہونے والے انتخابات میں امیدوار تھے ۔

میکسیکو کے صدر اندریس مانویل لوپیز اوبرادور نے  گزشتہ روز  اپنی پریس بریفنگ میں ان ہلاکتوں کوناگہانی قرار دیتے ہوئے  اس واقعے کی مذمت کی اور مجرموں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

 میکسیکو میں سال 2006 سے اب تک اسی سے زائد بلدیاتی انتخابات کے امیدوار منظم جرائم  کے گروہوں کے ہاتھوں قتل کیے جا چکے ہیں۔

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں