روس اور چین کے تعلقات مشترکہ حمکت عملی کے عکاس ہیں: شی جن پنگ

شی جن پنگ  نے نشاندہی کی کہ وہ گزشتہ سالوں کے دوران روسی رہنما سے 40 سے زائد مرتبہ ملے اور قریبی رابطے برقرار رکھے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ٹھوس، مستحکم اور  مشترکہ ترقی کے عکاس  ہیں

2140415
روس اور چین کے تعلقات مشترکہ حمکت عملی کے عکاس ہیں: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے یہ پیغام دیا  ہے کہ چین اور روس کے لیےا سٹریٹجک ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینا اور عالمی رجحان کی پیروی کرنا مشترکہ حکمت عملی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق،  روسی صدر  ولادیمیر پوٹن نے اپنے 2 روزہ دورے کے پہلے دن دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چینی صدر  نے یاد دلایا کہ اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے انہوں نے  کہا کہ تین چوتھائی صدی میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات  اتار چڑھاؤ کے باوجود مضبوط ہوئے  ہیں۔

شی جن پنگ  نے نشاندہی کی کہ وہ گزشتہ سالوں کے دوران روسی رہنما سے 40 سے زائد مرتبہ ملے اور قریبی رابطے برقرار رکھے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ٹھوس، مستحکم اور  مشترکہ ترقی کے عکاس  ہیں۔

آج چین اور روس کے درمیان  بہتر  تعلقات سخت کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہوئے ہیں۔ دونوں  ملکوں کو اس کی تعریف کرنی چاہیے اور اسے بہتر کرنا چاہیے۔.

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور روس کے تعلقات کی مستحکم ترقی نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہو گی بلکہ خطے اور دنیا کے امن، استحکام اور خوشحالی میں بھی معاون ثابت ہو گی۔

چینی صدر نے نشاندہی کی کہ چین اور روس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن اور ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مشترکہ اسٹریٹجک انتخاب ہے کہ دونوں ممالک اسٹریٹجک  روابط   کو گہرا کریں، باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دیں  اور دنیا کے عمومی تاریخی رجحان کی پیروی کریں۔

شی جن پنگ نے دوطرفہ تعلقات کی مستقبل کی سمت کا تعین کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے منصوبے تیار کرنے کے لیے پوٹن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے  خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے بعد تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے، انہوں نے چین اور روس کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر نئے دور میں جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کے فروغ کے عنوان سے ایک مشترکہ بیان بھی  شائع کیا۔

 



متعللقہ خبریں