ونیزویلا کے صدر مادورو کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات

ہم اپنے برادر  ترک عوام کے ساتھ مصروف اموری ایجنڈے، ٹھوس معاہدوں اور اپنے عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے کامیابیوں سے بھر پور  دوستی کو مزید  تقویت دے رہے ہیں، صدر مادورو

2106792
ونیزویلا کے صدر مادورو کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات
fidan-gil.jpg
fidan-maduro.jpg

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک کا دورہ کرنے والے ترک  وزیر خارجہ حاقان فیدان کے ساتھ اپنی ملاقات کو "ایک شاندار موقع" قرار دیا۔

مادورو نے سوشل میڈیا پر وزیر فیدان سے اپنی  ملاقات کی تصاویر کو بھی جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ

"ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کے ساتھ بڑی خوش آئند  ملاقات ہوئی ہے۔ ہم اپنے برادر  ترک عوام کے ساتھ مصروف اموری ایجنڈے، ٹھوس معاہدوں اور اپنے عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لیے کامیابیوں سے بھر پور  دوستی کو مزید  تقویت دے رہے ہیں۔ ہم اس راستے پررواں دواں  ہیں۔"

دارالحکومت قارا قاس میں صدارتی محل میلا فلوریس میں ہونے والی اس ملاقات میں ونیزویلا کے وزیر خارجہ یوان گیل  اور ترکیہ کی قارا قاس میں سفیر  آئدان قارامان اولو  بھی موجود تھیں۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ گیل نے اس حوالے سے سوشل میڈیا میں ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ

"ہم لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کا پہلی بار  دورہ کرنے والے جمہوریہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں ۔ آپ کا دورہ دو طرفہ ایجنڈے اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال کا جائزہ لینے کے لحاظ سےخاصی  اہمیت کا حامل ہے۔"

ایوان صدر کے پریس یونٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے قائم "اچھے" تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  ترک صدر رجب طیب ایردوان اور صدر نکولس مادورو قاراقاس اور انقرہ کے درمیان دوستی کی تصدیق کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ اور وینزویلا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے 40 سے زائد معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اور یہ یاد دلایا گیا کہ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر الپ ارسلان بائراکتار  نے بھی حال ہی میں وینزویلا کا دورہ کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں