آسڑیلیا، ریاست وکٹوریہ میں جنگلات کی آگ سے 14 ہزار ہیکٹر آراضی راکھ کا ڈھیر بن گئی

1000 فائر فائٹرز کی مغربی ریاست وکٹوریہ جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے  تفویض

2106818
آسڑیلیا، ریاست وکٹوریہ میں جنگلات کی آگ سے 14 ہزار ہیکٹر آراضی راکھ کا ڈھیر بن گئی

 

آسٹریلوی  ریاست وکٹوریہ کے جنگلات میں لگنے والی بے قابو آگ سے 14 ہزار ہیکٹر سے زائد آراضی جل کر راکھ ہو گئی۔

دی ایج کی خبرکے مطابق، 1000 فائر فائٹرز کو مغربی ریاست وکٹوریہ جنگل کی آگ پر قابو پانے کے لیے  تفویض کیا گیا  ہے۔

وکٹوریہ ریاست کی صدر جیسنٹا ایلن نے X سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ:آگ کی وجہ سے 14 ہزار ہیکٹر سے زیادہ اراضی تباہ ہو گئی ہے اور مختلف علاقوں میں انخلا کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

اے بی سی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے، آسٹریلوی ایمرجنسی منیجمنٹ منسٹر مورے واٹ نے بتایا کہ ریاست کے مغرب میں واقع بیوفورٹ قصبے میں 5 سے 10 مکانات جل گئے اور تباہ شدہ املاک کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ہوا نے آگ کا رخ  شمال مشرق کی طرف موڑ دیا ہے اور بیفورٹ قصبے کے آس پاس کی بستیوں کو آگ لگنے کا خطرہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں