روس کی طرف سے یوکرین میں استعمال کردہ بیلسٹک میزائلوں کے 75فیصد پرزے امریکی ساختہ ہیں

امریکی سی این این کی خبر کے مطابق  تصادم و اسلحہ سازی  تحقیقاتی  تنظیم   نے روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خرکیف  میں داغے گئے شمالی کوریا ساختہ بیلسٹک میزائل کے 290  ٹکڑوں  کا جائزہ لیا

2105492
روس کی طرف سے یوکرین میں استعمال کردہ بیلسٹک میزائلوں کے 75فیصد پرزے امریکی ساختہ ہیں

دعوی کیا گیا ہے کہ روس کی طرف سے  گزشتہ ماہ یوکرین کے خلاف استعمال کردہ شمالی کوریا کے  بیلسٹک میزائل میں  امریکی اور یورپی کمپنیوں کے  پرزے موجود تھے۔

امریکی سی این این کی خبر کے مطابق  تصادم و اسلحہ سازی  تحقیقاتی  تنظیم   نے روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خرکیف  میں داغے گئے شمالی کوریا ساختہ بیلسٹک میزائل کے 290  ٹکڑوں  کا جائزہ لیا۔

تصادم و اسلحہ سازی  تحقیقاتی  تنظیم  کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ  مذکورہ بیلسٹک میزائل  کے  پرزوں کے 75 فیصد  کی ڈیزائننگ امریکی فرموں نے کی ہے تو 16 فیصد کا تعلق یورپی  فرموں جبکہ 9 فیصد کا تعلق  ایشیائی فرموں سے ہے۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے 2022 میں ایران جیسے ممالک کو مغربی ساختہ ٹیکنالوجی تک رسائی سے روکنے کے لیے کچھ برآمدی پابندیوں اور  دیگر  پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ سال CAR کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس کی طرف سے  یوکرین کے خلاف استعمال کردہ  ایرانی ساختہ ڈرونز کے 82 فیصد پرزے امریکی کمپنیوں کی پیداوار تھے۔

 



متعللقہ خبریں