ہیٹی میں منی بس پر مسلح حملہ، کم از کم 10 افراد ہلاک

دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پولیس اسٹیشن کے قریب ایک منی بس پر مسلح حملہ کیا گیا

2104607
ہیٹی میں منی بس پر مسلح حملہ، کم از کم 10 افراد ہلاک

افریقی ملک ہیٹی میں منی بس پر مسلح حملے میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت پورٹ او پرنس میں پولیس اسٹیشن کے قریب ایک منی بس پر مسلح حملہ کیا گیا۔

حملے میں منی بس پر سوار 10 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

"400 Mwozo" گینگ کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا، پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی۔

اقوام متحدہ کے ہیٹی انٹیگریٹڈ آفس کی جانب سے 2 فروری کو تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2023 کے آخری 3 مہینوں میں ہیٹی میں 2300 سے زائد افراد ہلاک، زخمی یا اغوا ہوئے اور اس تعداد میں گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں