امریکہ: ایک گھر میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک 13 زخمی

ریاست ورجینیا میں ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں فائر بریگیڈ کے عملے کا ایک اہلکار ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے

2103758
امریکہ: ایک گھر میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک 13 زخمی

امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک گھر میں دھماکے کے نتیجے میں فائر بریگیڈ کے عملے کا ایک اہلکار ہلاک اور 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

روزنامہ نیویارک ٹائمز کے مطابق ورجینیا سے منسلک اسٹرلنگ فائر بریگیڈ  کی ٹیمیں قدرتی گیس  کے اخراج کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور شام 7 بج کر 40 منٹ پر گیس اخراج کے مقام کی نشاندہی کی۔

لاوڈن کاونٹی شعبہ فائر بریگیڈ کی ترجمان لارا رائن ہارٹ کے مطابق فائر بریگیڈ ٹیموں نے گیس اخراج کے مقام کی نشاندہی کے بعد خطرناک مادّوں کے ماہرین سے مدد طلب کی۔

تاہم فائر بریگیڈ کے نائب سربراہ جیمز ولیئم  نے کہا ہے کہ فائر بریگیڈ عملے کی متاثرہ گھر میں موجودگی کے دوران دھماکہ ہو گیا۔

صحت کی ٹیموں کے مطابق دھماکے میں فائر بریگیڈ  عملے کا ایک اہلکارہلاک اور 11 فائر بریگیڈ اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

گیس اخراج کی وجوہات کی تحقیق کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں