سوڈانی فوج، ہم دارالحکومت خرطوم کو کسی بھی وقت آزاد کرا سکتے ہیں

فوج بغاوت کو ختم کرنے کے لیے ایک خاص رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور جو لوگ مذاکرات چاہتے ہیں ان کی طرف  شاخِ زیتون کی بڑھا رہی ہے

2103651
سوڈانی فوج، ہم دارالحکومت خرطوم کو کسی بھی وقت آزاد کرا سکتے ہیں

سوڈانی فوج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف جنرل شمس الدین قباشی نے کہا  ہے کہ فوج جو کہ 10 ماہ سے ریپڈ سپورٹ فورس کے ساتھ جھڑپیں کر رہی ہے، دارالحکومت خرطوم کو آزاد کرانے کے قریب  ہے۔

سفید نیل ریاست کے شہر کوستی میں 18ویں انفنٹری ڈویژن میں فوجیوں سے اپنے خطاب میں قباشی نے کہا کہ سوڈانی فوج کی فتح قریب ہے اور انہوں نے فوج کی حمایت پر شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ فوج "بغاوت کو ختم کرنے کے لیے ایک خاص رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور جو لوگ مذاکرات چاہتے ہیں ان کی طرف  شاخِ زیتون کی بڑھا رہی ہے"، قباشی نے زور دے کر کہا کہ ریپڈ فورس کا  شہریوں اور عوامی مقامات کو ترک کرنا سعودی عرب کی قیادت کے  جدہ امن مذاکرات میں واپسی کی بنیادی شرط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ"فوج  پیچھے قدم نہیں ہٹائے گی۔  فوج سوڈانی  عوام کے وقار کو پاوّں تلے روندھنے ، مال  و اسباب کو لوٹنے، شہریوں کے تحفظ و استحکام کو خطرے سے دو چار کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔ "

سوڈانی  جنرل قباشی نے  اپیل کی ہے کہ "سیاسی شخصیات کو مسائل کا حل باہر نہیں ملک کے اندر  تلاش کرنا چاہیے۔"

 



متعللقہ خبریں