ترکیہ کا صومالیہ سے اظہار تعزیت

وزارت خارجہ نے واقعے کے بارے میں تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں صومالیہ کی سلامتی میں کردار ادا کرنے والے فوجی اہلکاروں کی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے

2100757
ترکیہ کا صومالیہ سے اظہار تعزیت

ترکیہ نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ نے واقعے کے بارے میں تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں صومالیہ کی سلامتی میں کردار ادا کرنے والے فوجی اہلکاروں کی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ ہم صومالیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور بحرین کے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ترکیہ صومالیہ کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی حمایت جاری رکھے گا۔

اطلاع ملی ہے کہ  موغادیشو میں گورڈن فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر مامور صومالی فوجی نے اپنے اردگرد موجود افراد پر فائرنگ کی جس سے متحدہ عرب امارات کے سینئر فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشت گرد تنظیم الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور اس سے وابستہ خودکش بمبار تھا۔



متعللقہ خبریں