امریکی وزیر دفاع مثانے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی لائیڈ آسٹن طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے تھے، انہیں  سرطان کے علاج میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔

2100960
امریکی وزیر دفاع مثانے میں  تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل

امریکی وزیر دفاع  لائیڈ آسٹن ایک بار پھر اسپتال منتقل ہوگئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق، امریکی وزیر دفاع کو مثانے میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہےجہاں وہ  زیر علاج ہیں۔

 پینٹاگون کا کہنا ہے کہ لائیڈ آسٹن کی جگہ کیتھلین ہکس فرائض انجام دیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں بھی لائیڈ آسٹن طبعیت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل ہوگئے تھے، انہیں  سرطان کے علاج میں پیچیدگیوں کا سامنا تھا۔

امریکی وزیر دفاع بیماری کے باعث 2 ہفتے تک والٹر ریڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے تھے۔



متعللقہ خبریں