فلپائن میں لینڈ سیلائڈنگ سے جان بحق افراد کی تعداد 68 تک جا پہنچی

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں  اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ  6 فروری سے، جب مٹی کا تودہ گرنے سے اب تک 32 زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے

2101276
فلپائن میں لینڈ سیلائڈنگ سے جان بحق افراد کی تعداد 68 تک جا پہنچی

فلپائن کے جنوب میں 6 فروری کو ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ میں جان سے ہاتھ دھونے والے افراد کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

منیلا بلیٹن اخبار کے مطابق میونسپل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ منیجمنٹ آفس نے ملک کے جنوب میں مسارا گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے ایک بیان  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں سے مزید 14 لاشیں نکالنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 68 ہو گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں  اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ  6 فروری سے، جب مٹی کا تودہ گرنے سے اب تک 32 زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے، اور 51 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 1100 سے زائد خاندانوں کو آفت زدہ علاقے سے نکالا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں