برازیل : موجودہ صدر کے خلاف اقدام بغاوت پر کرنل گرفتار

کرنل نیتو پر الزام ہے کہ انہوں نے  سابقہ صدر  یائر بولسونارو  اور ان کے ساتھیوں کے ہمراہ سازش کرتےہوئے موجودہ صدر کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی

2100942
برازیل : موجودہ صدر کے خلاف اقدام بغاوت پر کرنل گرفتار

 برازیل میں ایک کرنل  کو صدر لوئز اناسیو لولا دی سلوا  کے خلاف اقدام بغاوت پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 مقامی پریس کے مطابق،اس کوشش  کے تحت  اٹارنی نے  کرنل برناردو کوریا نیتو  کو امریکہ سے وطن واپسی پر ہوائی اڈے سے گرفتار کر وادیا ۔

کرنل نیتو پر الزام ہے کہ انہوں نے  سابقہ صدر  یائر بولسونارو  اور ان کے ساتھیوں کے ہمراہ سازش کرتےہوئے موجودہ صدر کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کی تھی۔

 وفاقی پولیس نے عدالت عالیہ کے جج الیکسیندرہ ڈی مورائیس کی ہدایات پر سابقہ وزیر اور اعلی فوجی عہدےدارون سمیت  بولسونارو کے بعض قریبی ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے ۔

 بولسونارو کے حامیوں نے  گزشتہ سال  8 جنوری کو  نعرے بازی کرتےہوئے ملکی کانگریس  کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں