امریکہ: اسرائیل کے لئے 17،6 بلین ڈالر کا امدادی بِل مسترد ہو گیا

اسرائیل کے لئے 17،6 بلین ڈالر کا امدادی بِل ایوان نمائندگان میں 2 تہائی اکثریت حاصل نہیں کر سکا

2098666
امریکہ: اسرائیل کے لئے 17،6 بلین ڈالر کا امدادی بِل مسترد ہو گیا

امریکہ ایوان نمائندگان نے اسرائیل کے لئے 17،6 بلین ڈالر کا امدادی بِل مسترد کر دیا ہے۔

ایوان نمائندگان میں رائے شماری کے لئے پیش کئے گئے اور اسرائیل کے لئے 17،6 بلین ڈالر امداد پر مبنی بِل کو صرف اسرائیل کی امداد کو پیشِ نظر رکھنے اور یوکرین اور دیگر داخلہ و خارجہ پالیسیوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے رَد کیا گیا ہے۔

رائے شماری میں بِل کی حمایت میں 250 ووٹ اور مخالفت میں  180 ووٹ استعمال کئے گئے ہیں۔ اس طرح منظوری کے لئے ضروری 2 تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے بِل مسترد ہو گیا ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن نے بھی کہا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے بِل کو ویٹو کر دیں گے جس میں  صرف اسرائیل کی امداد کو مدّنظر رکھ کر  یوکرین  اور سرحدی سلامتی کی شقوں   کو نظر انداز کر دیا گیا ہو۔



متعللقہ خبریں