چلی کے سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

سابق صدر سیبیستیان پینیرا اور ان کے ہمراہی  وفد کا ہیلی کاپٹر لاس ریوس سے وابستہ لاگو رانکو نامی قصبے کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا

2098813
چلی کے سابق صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

چلی کے سابق صدر  سیبیستیان پینیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

 سیبیستیان پینیرا اور ان کے ہمراہی  وفد کا ہیلی کاپٹر لاس ریوس سے وابستہ لاگو رانکو نامی قصبے کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ سابق صدر پینیرا موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 سیبیستیان پینیرا ملک کے دو بار صدر رہ چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں