" چین کا سائبر حملہ"جاپانی حکومت کے سفارتی راز افشا

بتایا گیا ہے کہ ان معلومات میں جاپانی امور خارجہ اور سمندر پار سفارت خانوں کے درمیان خفیہ ٹیلی گرافس  اور حساس  ڈیٹا تک رسائی کے لیے بعض انٹر نیٹ پروٹوکول نیٹ ورکس کا  استعمال کیا گیا تھا

2098311
" چین کا سائبر حملہ"جاپانی  حکومت کے سفارتی راز افشا

  انکشاف ہوا ہے کہ سال 2020 میں چین کی طرف سے جاپانی امور خارجہ  کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کے دوران  بعض  اہم سفارتی دستاویز بھی افشا ہوئی تھیں۔

 جاپان کی سرکاری خبر ایجنسی کیودو نے کابینہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سال 200 کے دوران شینزو آبے حکومت نے چین کی جانب سے سائبر حملوں کا انکشاف کیا تھا۔

 بتایا گیا ہے کہ ان معلومات میں جاپانی امور خارجہ اور سمندر پار سفارت خانوں کے درمیان خفیہ ٹیلی گرافس  اور حساس  ڈیٹا تک رسائی کے لیے بعض انٹر نیٹ پروٹوکول نیٹ ورکس کا  استعمال کیا گیا تھا۔

 جاپانی کابینہ کے چیف سیکریٹری  ہایاشی یوشیماسا نےاس حوالے سے  سائبر حملے کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ  یہ دراصل سائبر سلامتی اور اسے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے معمول کی کاروائی تھی  ۔

 



متعللقہ خبریں