نمیبیا کے صدر وفات پا گئے

صدر ہیگ گینگوب وفات پا گئے ہیں۔ وہ دارالحکومت وِنڈہوک کے لیڈی پوہامبا ہسپتال میں کینسر کے مرض کی وجہ سے زیرِ علاج تھے: نمیبیا صدارتی دفتر

2097268
نمیبیا کے صدر وفات پا گئے

نمیبیا کے صدر ہیگ گینگوب زیرِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں۔

نمیبیا صدارتی دفتر نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گینگوب وفات پا گئے ہیں۔ وہ دارالحکومت وِنڈہوک کے لیڈی پوہامبا ہسپتال میں کینسر کے مرض کی وجہ سے زیرِ علاج تھے ۔

نمیبیا صدارتی دفتر نے 25 جنوری کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ قبل ازیں کینسر سے صحت یاب ہونے کے بعد 82 سالہ  صدر ہیگ گینگوب کے جسم میں دوبارہ سے  کینسر  پھیلنا شروع ہو گیا تھا۔

وہ 25 جنوری سے 2 فروری تک امریکہ کے دارالحکومت لاس اینجلس  میں بھی زیرِ علاج رہے۔

صدر ہیگ گینگوب    مارچ 2015 سے صدار تی فرائض ادا کر رہے تھے اور رواں سال میں ان کا دوسرا اور آخری صدارتی دور   مکمل ہونے کی توقع کی جا رہی تھی۔



متعللقہ خبریں