رفح شہر کی جانب اسرائیلی حملوں کی پیش رفت تشویشناک ہے، اقوام متحدہ

لوگ سرد موسم میں خیموں اور خوفناک حالات میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں

2097027
رفح شہر کی جانب اسرائیلی حملوں کی پیش رفت تشویشناک ہے، اقوام متحدہ

 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے شہر رفح پر اپنے حملوں میں توسیع کے امکان کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دو جارچ  نے یومیہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ سیکرٹری جنرل اسرائیلی شہر رفح کی طرف پیش قدمی کے امکان کو کس طرح دیکھتے ہیں، تو دوجارچ  نےکہا: "سیکرٹری جنرل اسے انتہائی تشویشناک سمجھتے ہیں۔"

خان یونس میں ہونے والے حملوں نے شہریوں پر ان کے اثرات کا واضح طور پر انکشاف کرنے  پر توجہ مبذول کرانے والے  دوجارچ  نے  وہاں پر اقوام متحدہ کیے دفتر کو بھی نشانہ بنائے جانے کی یاد دہانی کرائی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اسرائیل کے زمینی حملوں کے بعد غزہ کے لوگ جنوب کی طرف بڑھ رہے ہیں، انہوں نے خبر دار کیا کہ "جیسے جیسے لوگ  جنوب کی طرف بڑھیں گے، آبادی کی کثافت بڑھے گی۔"

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ لوگ سرد موسم میں خیموں اور خوفناک حالات میں زندہ رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، دوجارچ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ رفح کی طرف اسرائیل کی پیش رفت کا امکان تشویشناک ہے۔

غزہ کی پٹی کے خان یونس علاقے میں اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے لیے جانے والے ، اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے کہا  تھا کہ وہ خان یونس میں اپنے حملوں کو مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح  تک  بڑھائیں  گے۔

اسرائیلی فوج رفح شہر کو مسلسل فضائی حملوں سے نشانہ بناتی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر اسرائیل نے رفح شہر پر زمینی حملہ کیا تو غزہ کی پٹی میں شہریوں کو پناہ  کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔



متعللقہ خبریں