جنوبی افریقہ: مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برکس کے رکن بن گئے

ہم نے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مکمل رکنیت کی تصدیق کر دی ہے: نالیڈی پانڈور

2095983
جنوبی افریقہ: مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برکس کے رکن بن گئے

جنوبی افریقہ کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و باہمی تعاون 'نالیڈی پانڈور' نے کہا ہے کہ مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے برکس گروپ میں شرکت قبول کر لی ہے۔

پانڈور نے پریس کانفرنس میں برکس کے رکنیت مرحلے کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگست 2023 میں جنوبی افریقہ کے شہر جوہانز برگ میں منعقدہ  برکس سربراہی اجلاس میں 6 ممالک کو گروپ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔ ان ممالک میں سے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

پانڈور نے کہا ہے کہ ہماری ٹرم چیئر مین شپ میں منعقدہ اس اجلاس کے اہم ترین نتائج میں سے ایک اتحاد کو وسیع کرنے کا فیصلہ تھا۔ ہم نے مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مکمل رکنیت کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم ارجنٹائن نے اتحاد میں شرکت کی دعوت مسترد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2023 میں سعودی عرب، ارجنٹائن، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا، ایران اور مصر کی درخواستیں قبول کر کے انہیں اتحاد میں رکنیت کی دعوت دی گئی تھی۔

برازیل، روس، بھارت اور چین پر مشتمل برکس اتحاد 2006 میں وجود میں آیا۔ 2010 میں جنوبی افریقہ کی شرکت کی درخواست قبول کر کے اسے برکس کا رُکن بنا لیا گیاتھا۔



متعللقہ خبریں