میکسیکو، بس اور ٹرک کے تصادم میں کم ازکم 19 افراد ہلاک

ریاست سینالووا میں سیاحوں کی بس ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والے کارگو ٹرک سے ٹکرا گئی

2095501
میکسیکو، بس اور ٹرک کے تصادم میں کم ازکم 19 افراد ہلاک

میکسیکو میں ٹور بس اور ٹرک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے۔

قومی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق ریاست سینالووا میں سیاحوں کی بس ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والے کارگو ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں 19 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔

سینالوا شہری  تحفظ  ادارے  کے ڈائریکٹر رائے ناوررتے کا کہنا ہے کہ  ٹکر لگنے سے   بس آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر  جل گئی ،  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ریاستی اٹارنی  دفتر نے حادثے  پر تفتیش  شروع کر دی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں