مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی امداد جاری رہے

اس نازک وقت میں UNRWA کو فراہم کردہ فنڈز کو معطل نہ کریں "مالی امداد میں کٹوتی سے مدد کی اشد ضرورت ہونے والے  صرف غزہ کے مکینوں کو ہی نقصان پہنچے گا۔"عالمی ادارہ صحت

2094568
مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی امداد  جاری رہے

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل  تیدروس ادہانوم گیبریئسس نے عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی  کے لیے مالی امداد معطل نہ کریں۔

گیبریئسس  نے  اسرائیلی  حکام    کے دعوے کہ اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی   کے ملازمین حماس کو  مالی  معاونت فراہم کرتے ہیں  کے دعوی کے  بعد بعض ممالک کی  تنظیم کی مالی امداد   کو  التوا میں ڈالے  جانے   کے حوالے سے ایکس سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ   جاری کی ہے۔

انہوں  نے عطیہ دہندگان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نازک وقت میں UNRWA کو فراہم کردہ فنڈز کو معطل نہ کریں "مالی امداد میں کٹوتی سے مدد کی اشد ضرورت ہونے والے  صرف غزہ کے مکینوں کو ہی نقصان پہنچے گا۔"

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اسرائیلی حکام کے ان الزامات کی فوری تحقیقات کی درخواست کی تھی کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں میں UNRWA کے اہلکار ملوث تھے۔

UNRWA نے اسرائیل کےدعووں کے حوالے سے  تحقیقات شروع کی تھیں۔

جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، کینیڈا، فن لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیدرلینڈز، امریکہ اور فرانس نے اعلان کیا کہ انہوں نے UNRWA کو اپنی مالی امداد عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔



متعللقہ خبریں