نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز،90 ہزار فوجی شامل

نیٹو کی  ان مشقوں میں نیٹو کے 31 رکن  اور امیدوار ملک سویڈن  کے 90 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں جو کہ مئی تک جاری رہیں گی

2093402
نیٹو کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا آغاز،90 ہزار فوجی شامل

سرد جنگ کے بعد  نیٹو نے  اپنی سب سے بڑی فوجی مشیقں شروع کر دی ہیں

 نیٹو کے مطابق، امریکی بحری جہاز یو ایس ایس گنسٹن ہال ریاست ورجینیا کے شہر نور فالک سے  بحر الاکاہل کے دوسرے کنارے  پہنچنے کےلیے روانہ ہو گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ان  مشقوں کے سلسلے میں کینیڈا کے صوبے نووا اسکوچیا کے شہر ہیلی فیکس سے بھی  HMCS شارلٹ ٹاون فریگیٹ یورپ روانہ ہوگا ۔

 ان مشقوں میں نیٹو کے 31 رکن  اور امیدوار ملک سویڈن  کے 90 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں جو کہ مئی تک جاری رہیں گی ۔

  سرد جنگ کے بعد  نیٹو کی بڑی مشقیں جرمنی،پولینڈ اور بالٹک ممالک  میں کی جائیں گی جن کا مقصد ممکنہ روسی جارحیت کا جواب دینا ہوگا۔

  نیٹو کی آخری سب سے بڑی فوجی مشقیں  سال 1988 میں"  ریفورجر" کے نام سے ہوئی تھیں جن میں  سوا لاکھ فوجی شامل تھے ۔



متعللقہ خبریں