امریکہ شام سے انخلا کا منصوبہ بنا رہا ہے: فارن پالیسی

بتایا گیا ہے کہ امریکی فوج شام سے انخلا کا منصوبہ بنا رہی ہے، شام میں اس وقت 900 امریکی فوجی موجود ہیں جس پر وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وہاں کا مشن اب غیر ضروری ہے لہذا انخلا ہو جانا چاہیئے

2093484
امریکہ شام سے انخلا کا منصوبہ بنا رہا ہے: فارن پالیسی

امریکی  میڈیا کا کہنا ہے کہ  امریکی فوج شام سے نکلنے کا سوچ رہی ہے۔

  واضح رہے کہ شام میں طویل عرصے سے امریکی فوجی متعین ہیں۔

 امریکی نشریاتی جریدے فارن پالیسی  نے چار اہلکاروں کے حوالے سے اپنی خبر میں تحریر کیا ہے کہ امریکی فوج شام سے انخلا کا منصوبہ بنا رہی ہے، شام میں اس وقت 900 امریکی فوجی موجود ہیں جس پر وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ وہاں کا مشن اب غیر ضروری ہے لہذا انخلا ہو جانا چاہیئے۔

 خبر میں مزید لکھا گیا تھا کہ داعش کہ حملے جو سال 2014 میںن 850 کے قریب ہوا کرتے تھے اب ایک ماہ میں محض نو حملوں تک محدود ہو چکے ہیں۔

 یہ بھی بتایا گیا ہےکہ  شام سے انخلا کے وقت اور نوعیت پر بحث جاری ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں