کینیڈا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ،6 افراد ہلاک

بتایا گیا ہے کہ ایک نجی کمپنی  سے کرائے پر حاصل  یہ طیارہ فورٹ اسمتھ نامی قصبے سے  پرواز کے کچھ ہی دیر بعد  خالی اراضی میں جا گرا

2093357
کینیڈا میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ،6 افراد ہلاک

 شمالی کینیڈا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر گیا جس میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، ایک نجی کمپنی  سے کرائے پر حاصل  یہ طیارہ فورٹ اسمتھ نامی قصبے سے  پرواز کے کچھ ہی دیر بعد  خالی اراضی میں جا گرا۔

 طیارے مین سوار 4 مسافروں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی  شخص کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ  یہ تمام افراد کان کن تھے۔



متعللقہ خبریں