صومالیہ: الشباب کا فوجی اڈے پر حملہ،متعدد فوجی مارنے کا دعوی

ملکی خبر ایجنسی سونا کے مطابق، الشباب  کے دہشتگردوں نے آج صبح  حملہ کر دیا  جو کہ جلد ہی مسلح جھڑپ میں تبدیل ہوگیا جس میں دونوں جانب ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے

2092992
صومالیہ: الشباب کا فوجی اڈے پر حملہ،متعدد فوجی مارنے کا دعوی

 صومالیہ میں الشباب دہشت گرد تنظیم کے کارندوں نے  ملک کے وسطی علاقے میں واقع گال مودوک نامی صوبے کے فوجی اڈے پر حملہ کر دیا ۔

ملکی خبر ایجنسی سونا کے مطابق، الشباب  کے دہشتگردوں نے آج صبح  حملہ کر دیا  جو کہ جلد ہی مسلح جھڑپ میں تبدیل ہوگیا جس میں دونوں جانب ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔

 حکومت صومالیہ  نے اس حوالے سے تاحال بیان نہیں دیا ے۔

  اس حملے کی ذمے داری  الشباب نے قبول کر لی ہے  جس کا کہنا ہے کہ  ہم نے پانچ فوجی اڈوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ متعدد فوجی بھی مارے گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں