برازیل میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جان بحق

تودوس  اوس سانتوس خلیج  میں  مسافر بردار کشتی  گنجائش سے زیادہ  مسافروں  کی وجہ سے  الٹ  گئی

2093010
برازیل میں کشتی الٹنے سے 8 افراد جان بحق

شمال مشرقی برازیل کی ریاست باہیا میں مسافر کشتی الٹنے سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریاست کے فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ تودوس  اوس سانتوس خلیج  میں  مسافر بردار کشتی  گنجائش سے زیادہ  مسافروں  کی وجہ سے  الٹ  گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حادثے  میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

برازیلین پریس کی خبروں کے مطابق  مسافر کشتی پر لڑائی ہوئی اور اسی وجہ سے کشتی الٹ گئی، اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں