امریکہ: حوثیوں کا اینٹی شِپ میزائل تباہ کر دیا گیا ہے

امریکہ نے کل صبح کے وقت میزائل پر فضائی حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے: سینٹ کوم

2091318
امریکہ: حوثیوں کا اینٹی شِپ میزائل تباہ کر دیا گیا ہے

امریکہ نے حوثیوں کے،  خلیج عدن کی طرف جاتے، اینٹی شِپ میزائل کو تباہ کر دیا ہے۔

امریکہ فوجی کمانڈ آفس 'سینٹ کوم' نے سوشل میڈیا ایکس سے موضوع سے متعلق جاری  کردہ بیان میں کہا ہے کہ حوثی، اینٹی شِپ میزائل فائر کرنے کے لئے، تیار حالت میں تھے۔ امریکہ نے کل صبح کے وقت میزائل پر فضائی حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران نواز حوثیوں نے غزّہ پر اسرائیلی حملوں کو وجہ دِکھا کر 31 اکتوبر 2023 کو یمن کے کھُلے سمندر میں اسرائیلی کمپنیوں کے تجارتی جہازوں کو تحویل میں لینا اور بعض کو ڈورنوں اور میزائلوں سے نشانہ بنانا شروع کر دیا تھا۔

امریکی فوسز نے بھی متعدد دفعہ یمن سے فائر کئے گئے میزائلوں اور خود کش ڈرونوں کو گرانے کا اعلان کیا ہے۔

حوثیوں کے حملے شروع ہونے کے بعد سے کثیر تعداد میں شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر کے سفر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ نے عالمی بحری تجارت  کی سلامتی کو درپیش خطرے کی وجہ سے 18 دسمبر کو بعض ممالک کی شرکت سے حوثی فورسز کے خلاف "محافظِ رفاح  آپریشن" کے نام سے کثیر الملل "بحری ڈیوٹی فورس" تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں