جنوبی افریقہ کے بعد چلی اور میکسیکو نے بھی اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

چلی کے وزیر خارجہ البرٹو وین کلاورین نے دارالحکومت سانتیاگو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم ہر ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔"

2091188
جنوبی افریقہ کے بعد چلی اور میکسیکو نے بھی اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا

میکسیکو اور چلی نے اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ میں شہریوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی  فوجداری عدالت کو درخواست دی ہے۔

میکسیکو کی وزارت خارجہ نے آئی سی سی کو درخواست دینے کے حوالے سے بیان دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ درخواست "غزہ میں شہریوں کے خلاف حملوں میں حالیہ اضافے کی وجہ سے تشویش کے باعث" دی گئی ہے اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چلی کے ساتھ مل کر عالمی  فوجداری عدالت سے غزہ میں شہریوں کے خلاف ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے لیے  رجوع کیا گیا ہے۔

بیان میں  دو ریاستی حل کی حمایت کی گئی ہے اور  آئی سی سی کی جانب سے  کی گئی تحقیقات کے نتیجے میں خطے میں تنازع ایک "پرامن حل" تک پہنچ سکنے کا اظہار کیا گیا ہے۔

چلی کے وزیر خارجہ البرٹو وین کلاورین نے دارالحکومت سانتیاگو میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ہم ہر ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔"

متعللقہ خبریں