شمالی کوریا نے زیر آب جوہری تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان جنگی جنون میں مبتلا ہو کر مشترکہ فوجی مشقیں کررہے ہیں جن کے خطرناک نتائج نکلیں گے

2090822
شمالی کوریا نے  زیر آب جوہری تجربہ کر ڈالا

جنوبی کوریا،امریکہ اور جاپان کی جزیرہ نما کوریا میں جاری فوجی مشقوں کے دوران  شمالی کوریا نے زیرآب جوہری ڈرون کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوزی ایجنسی KCNA کے مطابق، ملک کی وزارت دفاع کے تھنک ٹینک نے سمندر میں جوہری ڈرون کا تجربہ مشرقی سمندری حدود میں کیا۔

شمالی کوریا کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان جنگی جنون میں مبتلا ہو کر مشترکہ فوجی مشقیں کررہے ہیں جن کے خطرناک نتائج نکلیں گے ،دشمنوں کی جنگی مشقوں کا جواب دینے کے لیے ہماری افواج زیرآب جوہری ہتھیاروں کے ذریعے جواب دینے کو تیار ہیں۔

شمالی کوریا نے جس زیر آب جوہری ڈرون کا تجربہ کیا ہے اسے سونامی کا نام دیا گیا ہے اور اسے مشترکہ فوجی مشقوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں