شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ

"ہائپر سونک  مڑ  سکنے والے  وار ہیڈ کے کنٹرول اور تدبیر کے ساتھ ساتھ نئے تیار کردہ ہائی تھرسٹ ٹھوس ایندھن کے انجنوں کی سلامتی  کی تصدیق کے لیے کیا گیا۔"

2088909
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ

شمالی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ایک ہائیپرسونک وار ہیڈ کے ساتھ ٹھوس ایندھن سے چلنے والے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی مرکزی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی پرواز کا تجربہ "ہائپر سونک  مڑ  سکنے والے  وار ہیڈ کے کنٹرول اور تدبیر کے ساتھ ساتھ نئے تیار کردہ ہائی تھرسٹ ٹھوس ایندھن کے انجنوں کی سلامتی  کی تصدیق کے لیے کیا گیا۔"

شمالی کوریا کی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ڈیولپمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل کاہائپرسونک وار ہیڈ کے ساتھ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ "نئے ہتھیاروں کی تیاری کے لیے دفاعی صنعت کی باقاعدہ سرگرمیوں کا حصہ تھا۔"

بیان میں کہا گیا کہ اس ٹیسٹ سے ہمسایہ ممالک کی سلامتی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور اس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں، اور دعویٰ کیا گیا کہ یہ تجربہ اپنے مقاصد کے مطابق کامیابی سے کیا گیا۔



متعللقہ خبریں