جاپان، زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں اموات کی تعداد میں بتدریج اضافہ

خطے میں زلزلے سے رونما ہونے والے حادثات  میں زخمی ہونے والے  566 افراد زیر علاج ہیں، جبکہ لاپتہ  68 افراد  کے انجام کا تعین کرنے کی کوششیں جاری ہیں

2086682
جاپان، زلزلوں سے متاثرہ علاقوں میں اموات کی تعداد میں بتدریج اضافہ

جاپان کے مغربی صوبے اشیکاوا اور ساحلی علاقوں  پر آنے والے زلزلوں  سے اموات کی تعداد  بڑھتے ہوئے  203 ہو گئی۔

اشیکاوا کے دفترِ گورنر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے  پہلے ایام میں اوپر تلے متعدد زلزلوں میں ہلاکتوں کی تعداد 203 ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں 22 مختلف علاقوں میں 26 ہزار افراد 400 مقامات پر ٹھہرے ہوئے ہیں اور بند سڑکوں کی وجہ سے 3 ہزار 100 افراد پ محصور ہو کر رہ گئے  ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ پورے خطے میں زلزلے سے رونما ہونے والے حادثات  میں زخمی ہونے والے  566 افراد زیر علاج ہیں، جبکہ لاپتہ  68 افراد  کے انجام کا تعین کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

جاپانی وزیر دفاع کیہارا منورو نے اطلاع دی کہ 6,300 سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں نے علاقے میں امدادی  سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

 



متعللقہ خبریں