نائیجیریا: مسافر کشتی ڈوب گئی، 5 افراد ہلاک

صوبہ آنامبرا میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے

2085736
نائیجیریا: مسافر کشتی ڈوب گئی، 5 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ آنامبرا میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ کوگی سے صوبہ آنامبرا کی طرف عازمِ سفر مسافر کشتی دریائے نائجر میں ڈوب گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 30 کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق امدادی کاروائیاں جاری ہیں تاہم  کشتی کے مسافروں کی درست تعداد ابھی نامعلوم ہے۔

اموات کی تعداد میں اضافے کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں