" عاروری کی ہلاکت"بلنکن نے اپنا دورہ اسرائیل ملتوی کر دیا

یروشلم پوسٹ  سے بات کرتے ہوئے ایک نا معلوم ذرائع  نے بتایا کہ  بلنکن  نے اپنا  دورہ تکنیکی وجوہات پر ملتوی کیا ہے جس کا عاروری کی ہلاکت سے کوئی تعلق نہیں ہے

2083419
" عاروری کی ہلاکت"بلنکن نے اپنا دورہ اسرائیل ملتوی کر دیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رواں ہفتے کیا جانے والا اسرائیل کا دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

 اسرائیلی پریس کے مطابق،انٹونی بلنکن  نے اس ہفتے کیے جانے والے  دورہ تل ابیبی کو اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ہے۔

 یہ فیصلہ حماس کے لیڈر صالح العاروری کی لبنان میں ہلاکت کے بعد  سامنے آیا ہے۔

 یروشلم پوسٹ  سے بات کرتے ہوئے ایک نا معلوم ذرائع  نے بتایا کہ  بلنکن  نے اپنا  دورہ تکنیکی وجوہات پر ملتوی کیا ہے جس کا عاروری کی ہلاکت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

 یاد رہے کہ  بیروت کے حماس بیورو پر  ڈرونز کے ذریعے  حملوں میں  صالح العاروری سمیت 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے ۔

 



متعللقہ خبریں