"ہم معصوم لوگوں کے قتل میں شریک جرم نہیں بن سکتے" امریکہ مدد بند کرے:برنی سینڈرز

امریکی ریاست ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بے پناہ طاقت کا استعمال اور غیرقانونی حملے ہو رہے ہیں اب  بہت ہو گیا، امریکی ٹیکس دہندگان معصوم لوگوں پر حملوں میں حصہ دار نہیں بنیں گے

2083585
"ہم معصوم لوگوں کے قتل میں شریک جرم نہیں بن سکتے" امریکہ مدد بند کرے:برنی سینڈرز
Bernie Sanders.jpg

امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی امیدوار برنی سینڈرز نے اسرائیلی امداد کی شدید مخالفت کر دی ہے ۔

امریکی ریاست ورمونٹ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے بے پناہ طاقت کا استعمال اور غیرقانونی حملے ہو رہے ہیں اب  بہت ہو گیا، امریکی ٹیکس دہندگان معصوم لوگوں پر حملوں میں حصہ دار نہیں بنیں گے۔

سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ کانگریس اسرائیل کے لیے 10 ارب ڈالرز امداد کی مزاحمت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکیوں  کوسمجھنا چاہیے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ امریکی بموں، گولہ بارود اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ لڑی جا رہی ہے۔

برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ اب بس ہوگیا، کانگریس کو فنڈنگ روک دینی چاہیے، امریکی ٹیکس دہندگان کو غزہ میں مزید خواتین بچوں اور معصوم فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم نہ بنایا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل کو مزید 10 بلین ڈالر امداد دینا چاہتے ہیں تاہم، برنی سینڈرز نے ان کی اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کانگریس سے ایسی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم برنی سینڈرز کو خود بھی اپنےاتحادیوں کی جانب سے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ نہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں