کینیا، مسلح جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کاروائی میں 4 افراد ہلاک

کینیا کی پولیس نے ملک کے شمال میں سامبورو کے علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کیا

2082396
کینیا،  مسلح جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کاروائی میں 4 افراد ہلاک

کینیا میں شہریوں پر حملہ کرنے والی مسلح جرائم پیشہ تنظیموں کے خلاف کاروائی میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

کینیا کی پولیس نے ملک کے شمال میں سامبورو کے علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے والے مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن میں 4 افراد مارے گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز اور گینگ کے ارکان کے درمیان تصادم کے دوران گروپ کے کچھ کارندے  فرار ہوگئے۔

فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ مسلح افراد کے حملوں کی وجہ سے سمبورو میں جزوی کرفیو نافذ تھا۔



متعللقہ خبریں